شیخوپورہ :خستہ حال دیوار گرنے سے 2سالہ بچہ جاں بحق ،دو کمسن بچیاں زخمی
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ فیصل آباد روڈ ڈیرہ روڈھ سنگھ کدلتھی کے قریب خستہ حال دیوار گرنے سے 2سالہ بچہ جاں بحق ،2کمسن بچیاں شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ 8 سالہ عائشہ ،5 سالہ زینب اور 2 سالہ عبدالحنان گلی سے گزر رہے تھے کہ تیز ہوا کے باعث ایک مکان کی خستہ حال دیوار اچانک زمین بوس ہوگئی، جس کے ملبے تلے دب کر عائشہ اور زینب شدید زخمی ہوئیں جبکہ کمسن عبدالحنان موقع پر دم توڑگیا ۔ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔