سندھ :محکمہ خوراک 58ارب کا ریکارڈ دینے میں ناکام، 6 افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

 سندھ :محکمہ خوراک 58ارب  کا ریکارڈ دینے میں ناکام، 6 افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی(سٹاف رپورٹر)محکمہ خوراک پی اے سی کو 58ارب روپے کا ریکارڈ آڈٹ کیلئے فراہم نہیں کرسکا، جس پر پی اے سی نے بے ضابطگیوں کے خدشے کے پیش نظر 58ارب روپے کا آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنیوالے 6 ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

منگل کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ خوراک کے سال 2024 اور 2025 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ خوراک، ڈی ایف سیز، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آڈٹ حکام نے اعتراض اٹھایا کہ محکمہ خوراک کے مختلف اضلاع کے فوڈ کنٹرولرز نے 58 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا، جس میں سے ڈی ایف سی لاڑکانہ نے 21271 ملین، ڈی ایف سی خیرپور نے 16819ملین ، ڈی ایف سی شکارپور نے 9886 ملین، ڈی ایف سی ملیر نے 7221 ملین، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کراچی نے 3081 ملین، ڈی ایف سی مٹھی نے 254 ملین، ڈی ایف سی نوشہروفیروز نے 120 ملین روپے کا آڈٹ ریکارڈ شامل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں