امن معاہدہ کے بعدبھی آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کم
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )خلیجی خطے سے نکلنے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی آمدورفت اتوار کو تنازع کے خاتمے کے معاہدے کے اعلان کے بعد اب بھی کم سطح پر ہی ہے ۔۔
بی بی سی ویریفائی نے اس وقت کے دوران صرف سات جہازوں، تین آئل ٹینکرز اور چار کارگو جہازوں کی نشاندہی کی ہے جو اس آبی گزرگاہ سے گزر کر خلیجِ عمان میں داخل ہوئے ۔میری ٹائم انٹیلی جنس فرم ونڈورڈ کے مطابق ایل این جی کا ایک ٹینکر آبنائے ہرمز سے اپنی لوکیشن نشر کئے بغیر گزرا جبکہ دیگر چھ جہازوں نے اپنے ٹریکرز فعال رکھتے ہوئے سفر کیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران روزانہ اوسطاً پانچ سے چھ جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے جبکہ تنازع سے پہلے روزانہ 100 سے زائد جہاز اس گزرگاہ سے گزرتے تھے ۔