بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6.1فیصد اضافہ ریکارڈ

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6.1فیصد اضافہ ریکارڈ

10ماہ میں صنعتی انڈیکس 6.45فیصد بڑھ گیا،آٹوموبائل سرفہرست رہا

کراچی (بزنس رپورٹر) اپریل 2026 کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 6.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق  اگرچہ اپریل میں صنعتی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ دیکھا گیا، تاہم ماہانہ بنیاد پر مارچ 2026 کے مقابلے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 8.3 فیصد کم رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر بڑے صنعتی شعبے کے انڈیکس میں 6.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق کم شرح سود، افراط زر میں کمی، خام مال کی بہتر دستیابی اور معاشی استحکام نے صنعتی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔رپورٹ کے مطابق صنعتی ترقی میں سب سے نمایاں کردار آٹو موبائل سیکٹر نے ادا کیا جہاں پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 64 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح شوگر سیکٹر کی پیداوار میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پٹرولیم شعبے نے بھی مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سالانہ بنیاد پر 10 فیصدنموحاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں