صبا قمر جیسا سٹار پاکستان میں کوئی نہیں:نمرہ شاہد
کراچی (آئی این پی)اداکارہ نمرہ شاہد نے اپنی ساتھی اداکارہ صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ان جیسا بڑا سٹار شاذ و نادر ہی دکھائی دیتا ہے ۔
ایک انٹرویو میں نمرہ شاہد نے کہا کہ صبا قمر ناصرف ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ ان کی شخصیت بھی انتہائی پروفیشنل اور عاجزانہ ہے ۔نمرہ شاہد کے مطابق میں نے انڈسٹری میں ایک دہائی سے زیادہ وقت گزارا ہے لیکن صبا قمر جیسا کوئی شخص نہیں دیکھا، ان میں کسی قسم کے نخرے یا غرور کا نام تک نہیں،کامیابی کے باوجود ان کا رویہ ہمیشہ نرم رہا ہے جو انہیں دیگر فنکاروں سے مختلف بناتا ہے۔