شادی بڑی ذمہ داری ، نبھانے کے قابل ہوں تو کریں:تمنا بھاٹیہ
ممبئی (آئی این پی ) بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا شادی سے متعلق کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ سب کر رہے ہیں تو آپ بھی شادی کرلو۔
ذمہ داری نبھانے کے قابل ہوں تو شادی کریں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں شادی اپنے ساتھ بڑی ذمہ داری لاتی ہے ۔ جب آپ کسی ذمہ داری کو نبھانے کے قابل ہوتے ہو اور وہ بھی شادی جیسی اہمیت کی حامل ذمہ داری ہو تو پھر شادی کی جاتی ہے ۔ صرف اس لیے نہیں کہ وقت ہوگیا ہے سب کر رہے ہیں تم بھی کرلوں۔