پاکستان بھارت سے زیادہ ترقی یافتہ ہے :ہارون شاہد

پاکستان بھارت سے زیادہ ترقی یافتہ ہے :ہارون شاہد

کراچی (آئی این پی) اداکار اور گلوکار ہارون شاہد نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جو تصویر پیش کی جاتی ہے ، وہ حقیقت سے مختلف ہے ، جبکہ ترقی، انفراسٹرکچر اور شہری سہولتوں سے متعلق پاکستان بھارت سے زیادہ بہتر ہے ۔

 ایک انٹرویو کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں کچھ نہیں ہے ، ہم بھکاری ہیں، ہمارے پاس گندم، فصلیں یا وسائل موجود نہیں، ایسے لوگوں کو پاکستان آ کر خود دیکھنا چاہیے ، ہمارے پاس ہر چیز موجود ہے اور ہم ویسے نہیں ہیں جیسے بعض میڈیا ادارے ہمیں دکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر، ترقی، غربت، صفائی ستھرائی اور شہری شعور کے لحاظ سے پاکستان بھارت سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ ہے ، بین الاقوامی میڈیا بھی اب ان حقائق کو دیکھ رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں