بھارتی میوزک کمپوزر پریتم کا بھی فلمی دنیا چھوڑنے کا اشارہ

بھارتی میوزک کمپوزر پریتم کا  بھی فلمی دنیا چھوڑنے کا اشارہ

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ میوزک انڈسٹری کے نامور میوزک کمپوزر پریتم نے اپنی 54 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس نے ان کے کروڑوں مداحوں کو صدمے اور تشویش میں مبتلا کر دیا۔

 پریتم نے انسٹاگرام پر لکھا، میں نے خود کو زندگی کے چند سال بالکل الگ انداز میں جینے کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، تاکہ ان چیزوں کو پورا کر سکوں جو مصروفیت کی وجہ سے مجھ سے چھوٹ گئی تھیں۔ بالی ووڈ کی مین سٹریم موسیقی کا سفر شاندار رہا، لیکن میں ہمیشہ ان راستوں کا متلاشی رہا ہوں جن پر پہلے کوئی نہ چلا ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں