اسٹاک ایکسچینج:تیزی، 61فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں
3353پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 180392پر بند 316ارب منافع،1ارب 22کروڑ سے زائد حصص کے سودے طے
کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پاکستان کی سفارتی مضبوطی اور بڑے مالیاتی اداروں کی جانب سے مختلف کمپنیوں کے حصص کی خریداری نے اسٹاک ایکسچینج کو زبردست تیزی کی جانب گامزن کئے رکھا جس کے باعث 100 انڈیکس کی 1لاکھ 78ہزار، 1لاکھ 79ہزار اور 1لاکھ 80ہزار پوائنٹس کی مزید 3سطح بحال ہوگئیں ۔ زبردست تیزی کے سبب 61.16 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 3کھرب 16ارب 91کروڑ 25لاکھ 36ہزار 626 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3353 پوائنٹس کے اضافے سے 180392 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 1030 پوائنٹس کے اضافے سے 53921پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 1725 پوائنٹس کے اضافے سے 108164 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز 1ارب 22کروڑ 43لاکھ 97ہزار 630 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر497 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 304 کمپنیوں حصص کے بھاو میں اضافہ، 165 میں کمی اور 28 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔