ٹرک سے ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،ساتھی شدید زخمی

ٹرک سے ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،ساتھی شدید زخمی

علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو میں تصاد م سے صائم سلیم موقع پر ہی دم توڑ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو کے علاقے میں منی ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ علامہ اقبال روڈ پر ریواز گارڈن کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جسکی شناخت صائم  سلیم کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرانوجوان اسرار شدید زخمی ہو گیا جسے فوری سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع پر پولیس نے زخمی کو فوری ہسپتال اور لاش مردہ خانے منتقل کر کے ٹرک ڈرائیور سہیل عباس کو گرفتار  کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ حادثہ منی ٹرک ڈرائیور کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی پرپیش آیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں