نئے ہجری سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

 نئے ہجری سال کے آغاز پر  غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نئے ہجری سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل کر دیا گیا۔ تبدیلی کیلئے تیاریاں پیر کی شام سے شروع ہوئیں اور منگل کی صبح یہ عمل مکمل کیا گیا۔۔۔

الاخباریہ کے مطابق کسوہ فیکٹری سے غلافِ کعبہ کانوائے کی صورت میں منتقل کیا گیا۔ دنیا بھر کے مسلمان ہجری سال کے آغاز پراس روح پرور منظر کے منتظر ہوتے ہیں جو سال میں صرف ایک بار ہی دیکھنے کو ملتا ہے ۔کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے مطابق کعبۃ اللہ کے غلاف یعنی کسوہ کی تیاری کیلئے لگ بھگ 825 کلو خام ریشم، 120 کلو چاندی کی تار جس پر سونے کا پانی چڑھا ہوتا ہے ، 60 کلوخالص چاندی اور 410 کلو خام روئی استعمال ہوتی ہے ۔150 سعودی کاریگروں اور ہنرمندوں نے 11 ماہ کی محنت سے سیاہ ریشم کے 47 خوبصورت ٹکڑے تیار کیے جن پر قرآنِ پاک کی 30 آیات کی کڑھائی چاندی کے دھاگے سے کی گئی اور اس دھاگے پر 24 قیراط سونے کی تہہ چڑھائی گئی۔غلافِ کعبہ کا وزن 1410 کلوگرام ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں