ہسپتال عمارت سے زیرحراست ملزم کی گرکر ہلاکت پر 4پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ
قصور(نمائندہ دنیا)قصور میں بابابلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بالائی منزل سے گر کر جاں بحق ہونے والے زیرحراست ملزم ارشد کے معاملے پر 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملزم ارشد کو علاج کی غرض سے ڈسٹرکٹ جیل قصور سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور پولیس کی نگرانی میں زیرِ علاج تھا۔ واقعہ کے بعد اعلیٰ حکام کی ہدایت پر انکوائری کی گئی جس کی روشنی میں متعلقہ پولیس ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔