12 وارداتیں،شہریوں سے 15لاکھ روپے ،سامان لوٹ لیا

12 وارداتیں،شہریوں سے 15لاکھ روپے ،سامان لوٹ لیا

نواب ٹائون ،لوئرمال،نشتر کالونی ،شالیمار ،نولکھا ،شاہدرہ،ہربنس پورہ میں ڈاکے غازی آباد ، شادباغ ، مناواں اور ہنجروال سے 4 شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی وچوری کی12 وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔نواب ٹائون میں شہباز سے 3لاکھ 55ہزار وموبائل ، راحت سے 15ہزار و موبائل ،لوئرمال میں احسان سے 3لاکھ 25ہزار وموبائل ،نشتر کالونی میں رحمن سے 3لاکھ و موبائل ،شالیمار میں عمار سے 2لاکھ65ہزاروموبائل فون، نولکھا میں وارث سے 10 ہزار و موبائل ، شاہدرہ کے علاقے میں وحید سے 6 ہزار وموبائل ،ہربنس پورہ میں الطاف سے 2لاکھ 45 ہزار ، موبائل اوردیگر سامان چھین لیا گیا۔غازی آباد سے عارف ، شادباغ سے ریاض، مناواں سے منور اور ہنجروال سے شاہد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں