ڈیرہ بگٹی، سروے ٹیم کی گاڑی پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق
پیر کوہ میں تیل،گیس کی کمپنی کی گاڑی پرایک باؤزر کے نزدیک حملہ کیا گیا
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )ضلع اپر ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی سروے کرنے والی ایک کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے ڈیرہ بگٹی میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ واقعہ اپر ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں پیش آیا اہلکار کے مطابق اس علاقے میں تیل اور گیس کی کمپنی کی ایک ٹیم سروے کا کام کررہی تھی انہوں نے کہا کہ پیر کوہ میں سروے ٹیم پر پانی فراہم کرنے والے ایک باؤزر کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ ریپبلیکن آرمی نے قبول کی ہے ۔