ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.30 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 278.31 روپے پر بند ہوئی تھی۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ مارکیٹ میں طلب و رسد، درآمدی ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر سمیت مختلف عوامل کے باعث سامنے آتا ہے ،حالیہ دنوں میں روپے کی قدر نسبتا مستحکم رہی ہے جس سے کاروباری حلقوں میں اعتماد بڑھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں