پورٹ قاسم 5بہترین کارکردگی دکھانے والی پورٹس میں شامل
کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان کی دوسری بڑی تجارتی بندرگاہ پورٹ قاسم نے عالمی سطح پر ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کے ان پانچ کنٹینر پورٹس میں جگہ بنا لی جنہوں نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران کارکردگی میں سب سے زیادہ بہتری ریکارڈ کی۔
ورلڈ بینک اور ایس اینڈ پی گلوبل کی تازہ ترین کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس (سی پی پی آئی) 2025 رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم نے 2020 سے 2025 کے درمیان اپنی عالمی درجہ بندی میں 52 پوائنٹس کی شاندار بہتری حاصل کی ۔