گھریلو تنازع پر بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہرشدید زخمی

 گھریلو تنازع پر بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہرشدید زخمی

نور پور کے رہائشی عبدالستار کو اہلیہ نے قابوکرکے ماراپیٹا،کارروائی شروع

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گھریلو رنجش پر بیوی نے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے نور پور کے رہائشی عبدالستار نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ نے مبینہ طور پر گھریلو رنجش کی بنا پر اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ متاثرہ شخص کے مطابق ملزمہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں