حکومت سہولیات دے 10ارب ڈالرز مل سکتے :کسان ونگ

حکومت سہولیات دے 10ارب ڈالرز مل سکتے :کسان ونگ

آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر مانگنے کے بجائے کسانوں پر اعتماد کرے خیبر سے کراچی تک کسان وفاقی بجٹ پر مایوس:شیخ وقاص، میاں غوث و دیگر

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کسان ونگ نے کہا ہے کہ اگر حکومت مطلوبہ سہولیات دے کر صرف ایک سال کسانوں پر اعتماد کر لے تو ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ پہلے سال پاکستان کو زرعی ایکسپورٹ کے شعبے سے 10ارب ڈالر کا زر مبادلہ مل سکتا ہے ، کسان ونگ کے چیف آرگنائزر شیخ وقاص اکرم ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات خالدنواز سدھرائچ اور رکن قومی اسمبلی میاں غوث نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ خیبر سے کراچی تک ہر کسان نے وفاقی بجٹ پر انتہائی مایوسی کا اظہارکیا ہے ، وزیر خزانہ نے کسان یا زراعت کا نام تک لینا گوارا نہیں کیا ۔ 1992 ء تک پاکستان کپاس کی 1 کروڑ 75 لاکھ گانٹھیں پیدا کررہا تھا اور آج 40 لاکھ گانٹھوں تک محدود ہے جبکہ بھارت 3 کروڑ گانٹھوں پر پہنچ چکا ہے اور بنگلہ دیش بھی ہم سے آگے ہے ۔ حکومت کسان تنظیموں کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق فوری اقدامات کرے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں