کے پی بجٹ،عمران سے ملاقات ضروری
راولپنڈی (خبرنگار)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا۔۔۔
سہیل آفریدی سے بات ہو گئی ہے ، 30 جون تک ملاقات نہ کرانے کی صورت میں صرف 3 ماہ کا بجٹ پاس کیا جائیگا، آئین کا آرٹیکل 125 بھی اس کی اجازت دیتا ہے ،اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ اور صوبے کے حوالے سے کسی بھی طرح کی بات چیت کیلئے بانی کو شامل کرنا ضروری ہے ، بانی کو سائیڈ لائن کرکے کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔