ایمل ولی کی ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان میں ملاقات پر صوبہ کی ترقی، عوامی مسائل کے حل کیلئے سیاسی قیادت کے مشترکہ ذمہ دارانہ کردار کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی شاہ باچا کے علاوہ اے این پی اور پیپلز پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔گورنر نے سیاسی استحکام اور صوبائی حقوق کیلئے اے این پی کی قیادت کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہااور کہا کہ صوبائی اسمبلی کیساتھ ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی پختونخوا کی تمام جماعتوں کو صوبہ کے حقوق کیلئے کام کرنا ہوگا۔ اے این پی کے رہنمائوں نے خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی اور سی این جی سٹیشنز کی بندش کے حوالے سے گورنر کے کردار کو سراہا۔