لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش
پنجاب میں مون سون کا باقاعدہ آغاز جولائی کے پہلے ہفتے متوقع
لاہور،اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،اے پی پی)لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،پنجاب میں مون سون کا باقاعدہ آغاز جولائی کے پہلے ہفتے متوقع ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان، پنجاب،بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے ، اس دوران چند مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔