9 مئی مغلپورہ کیس : یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری، عمر چیمہ کو 10،10 سال قید، شاہ محمود بری

9 مئی مغلپورہ کیس : یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری، عمر چیمہ کو 10،10 سال قید، شاہ محمود بری

انسداد دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا، 4 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی سزا،12 بری پراسیکیوشن نے 37 گواہان پیش کئے ، 22 کیخلاف چالان جمع کروایاتھا، لاہور کے 8 مقدمات کا فیصلہ سنایاجا چکا

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مغلپورہ پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت 8 ملزموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں شاہ دین، خاور حسین،احمد زاہد اور حافظ سید الرحمن کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی اور 12 ملزموں کو بری کر دیا، مقدمہ میں پراسیکیوشن کی جانب سے کل 37 گواہان پیش کئے گئے ، مقدمہ کے 2 ملزم ارباز زمان اور الٰہی بخش کو اشتہاری قرار دیاجا چکا ہے ،پراسیکیوشن نے 22 ملزموں کے خلاف چالان عدالت جمع کروایا تھا ۔تھانہ مغلپورہ پولیس نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا تھا اب تک لاہور سے 14 مقدمات میں سے 8 مقدمات کا فیصلہ سنایا جا چکا، شاہ محمود قریشی کل 6 مقدمات میں سے بری کئے جا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں