ٹھٹھہ:گھارو کے قریب پولیس پردہشت گرد حملہ، 2 اہلکار شہید

 ٹھٹھہ:گھارو کے قریب پولیس پردہشت گرد حملہ، 2 اہلکار شہید

بروسر کالونی میں روکنے کی کوشش پرمسلح افراد کی فائرنگ، ملزم اسلحہ بھی لے گئے

ٹھٹھہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گھارو کے قریب بروسر کالونی روڈ پر بابڑا موری کے نزدیک نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق غلام اللہ روڈ پر جام برانچ کے قریب معمول کی ڈیوٹی انجام دینے والے 2 اہلکاروں پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کردی، انہیں شہید کرنے کے بعد ان کے سرکاری ہتھیار بھی ساتھ لے گئے ۔ شہید اہلکاروں کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کردی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں اہلکار حال ہی میں تبادلے کے بعد گھارو تھانے میں تعینات ہوئے تھے اور شام کی معمول کی پکٹ ڈیوٹی پر مامور تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں