آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی
لاہور (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں سال کا سب سے طویل دن اور سب سے مختصر ترین رات آج 21 جون کوہوگی۔۔۔
یہ دن Summer Solstice(انقلابِ تابستان)نامی ایک فلکیاتی وقوعہ ہے جو سال کے طویل ترین دن اور شمالی نصف کرہ (Northern Hemisphere)میں موسمِ گرما کے آغاز کی نشان دہی کرتا ہے ، پاکستان بھی شمالی نصف کرہ میں واقع ہے ، اس لئے یہاں بھی یہی سال کا سب سے طویل دن ہوتا ہے اور دن کا دورانیہ تقریبا13 گھنٹے 45 منٹ تا13 گھنٹے 50 منٹ جبکہ رات کا دورانیہ تقریبا10گھنٹے 10 منٹ تا 10 گھنٹے 15 منٹ ہوتا ہے تاہم 22 جون سے دن کا دورانیہ کم ہونا اور رات کا دورانیہ بڑھنا شروع ہو جائے ۔