آج 73و یں سالگرہ منائی جائیگی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پار ٹی کی چیئرپرسن سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا73 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا،اس سلسلے میں ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات منعقد ہوں گی۔۔۔
سالگرہ کی تقریبات ہوں گی جن میں کیک کاٹیں جائیں گے اور بے نظیر بھٹو کی سیاسی وملکی خدمات پرروشنی ڈالی جائے گی ، یومِ پیدائش پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا کہ آج شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 73 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر پوری قوم ایک ایسی رہنما کو یاد کر رہی ہے جن کی جرات، سیاسی بصیرت اور جمہوریت سے وابستگی نے پاکستان کی تاریخ پر ایک گہرا اثر چھوڑا ہے ۔