پی پی کا راستہ روکنے کی کوشش ہورہی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )رہنما پیپلز پارٹی نیئرحسین بخاری کا کہنا ہے گلگت بلتستان میں ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
ٹی وی کے مطابق نیئر بخاری نے کہا پیپلزپارٹی کے پاس آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد گلگت بلتستان میں 12 سیٹیں ہوچکی ہیں جبکہ سپریم اپیلٹ بینچ نے پی پی کے دو کامیاب امیدواروں کا آرڈرمعطل کرکے 2 جولائی کی تاریخ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں جیتنے والے پی پی امیدوار کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ہرا کرمخالف کو فارم 49 جاری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں معاملات آئین اور قانون کے مطابق نہیں چل رہے ۔