کراچی :ٹرانسپوٹرز کی تیسرے روز بھی ہڑتال،شہری پریشان
سندھ حکومت نے ہڑتال ختم کرانے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے
کراچی(این این آئی)کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی جس کے باعث گزشتہ دو روز کی طرح ہفتے کو بھی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی ای چالان اور بھاری جرمانوں کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا تیسرا روز تھا، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے ہڑتال ختم کرانے لیے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے ۔ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے سبب غریب شہری مزدوری اور ملازمتوں پر جانے کے لیے پیدل چلنے پر مجبور ہیں جبکہ سول اور جناح اسپتال جانے والے غریب شہری بھی رل گئے ۔ ٹرانسپورٹ بند ہونے سے عام شہری ملازمتوں پر جانے کے لیے بری طرح پریشان رہے ۔