بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک ،چند مقامات پر بارش کا امکان
اسلام آباد (اے پی پی)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ بالائی پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی/وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی چند علاقوں میں بارش ہوئی ،سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 50ملی میٹر ہوئی جبکہ کاکول 14، ساہیوال 15، خانپور 14، رحیم یار خان میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،ہفتہ کو درجہ حرارت تربت میں 43،دالبندین دادو اور شہید بینظیر آباد میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔