محکمہ خوراک سندھ:کرپشن میں ملوث 5 افسر و اہلکار برطرف

 محکمہ خوراک سندھ:کرپشن میں ملوث 5 افسر و اہلکار برطرف

2 ارب 65 کروڑ ریکوری کا حکم، معاملات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ارسال

کراچی (سٹاف رپورٹر)سرکاری گندم کے ذخائر میں خوردبرد، قلت، جعلی ڈسپیچ، غیرقانونی منتقلی، ملاوٹ اور سرکاری املاک کے غلط استعمال میں ملوث 5 افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی مد میں مجموعی طور پر 2 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔محکمہ خوراک نے ان معاملات کو مزید قانونی کارروائی، فوجداری تحقیقات، پراسیکیوشن اور سرکاری نقصان کی وصولی کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کو ارسال کر دیا ہے ، جبکہ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز فوڈ کو مجاز عدالتوں میں سول سوٹ دائر کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں