چلاس میں طغیانی، سیلاب سے مکانات، فصلیں، سڑکیں تباہ

چلاس میں طغیانی، سیلاب سے مکانات، فصلیں، سڑکیں تباہ

بچھے نالہ اور لنچر نالہ کا پانی گھروں میں داخل، قیمتی سامان اور اشیا بہہ گئیں متعدد خاندان بے گھر، منیکال روڈ متاثر ہونے سے آمد و رفت معطل ہو گئی

چلاس (دنیا نیوز) بچھے نالہ اور لنچر نالہ میں آنے والے شدید سیلابی ریلوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلابی پانی متعدد مکانات میں داخل ہو گیا، گندم کی تیار فصلیں اور زرعی اراضی بھی شدید متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے کے باعث گھروں کا سامان، بستر، برتن اور دیگر قیمتی اشیاء بہہ گئیں جس سے متاثرہ خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بچھے نالہ کے مقام پر منیکال مین روڈ بھی کٹ گئی ہے جس کے باعث آمد و رفت معطل ہو گئی۔ داریل کے مختلف علاقوں میں بھی سیلابی صورتِحال کے باعث رابطہ سڑکوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، متعدد خاندان بے گھر اور مالی مشکلات کا شکار ہو گئے جنہوں حکومت گلگت بلتستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری امدادی کارروائیوں، نقصانات کے ازالے اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں