آزاد کشمیر :ن لیگ نے 37 حلقوں کے ٹکٹ جاری کر د ئیے
8 حلقوں میں ٹکٹ کیلئے مشاورت ، اعلان آئندہ 2 روز میں کئے جانے کا امکان نوازشریف ،شہبازشریف نے رانا ثنا،امیرمقام کو ٹاسک سونپ دیا :ذرائع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن نے 45 میں سے 37 حلقوں کے ٹکٹ جاری کر د ئیے ، 8 حلقوں میں ٹکٹ کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ، نوازشریف اور شہبازشریف نے رانا ثناء اللہ اور امیرمقام کو انتخابی مہم کا ٹاسک بھی سونپ دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ 8 امیدواروں کے ٹکٹوں کا اعلان آئندہ 2 روز میں کئے جانے امکان ہے جس کیلئے رانا ثناء اللہ اور امیرمقام کی اہم امیدواروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، ذرائع کے مطابق چودھری محمد اظہرصادق کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اور انتخاب لڑنے کے معاملات بھی طے پاگئے ، عباس پور سے یاسین گلشن کو مسلم لیگ ن کا امیدوار نامزد کئے جانے کا امکان ہے جبکہ لچھراٹ سے سابق وزیر حکومت چودھری شہزاد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق راج محل کوٹلی سے ملک نواز کو پارٹی ٹکٹ ملنے کے امکانات ہیں جبکہ راولاکوٹ ایل اے -22 سے سردار جاوید شریف کو ٹکٹ د ئیے جانے کا امکان ہے ، اس کے علاوہ امیدواروں کے نام حتمی منظوری کے لئے نواز شریف کو بھجوا د ئیے گئے ہیں جبکہ ٹکٹ سے محروم رہنماؤں کو پارٹی ڈسپلن میں رکھنے کے لئے رابطے جاری کھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔