گلگت بلتستان اسمبلی کا پہلا اجلاس آج نو منتخب ارکا ن اسمبلی حلف اٹھائیں گے

گلگت بلتستان اسمبلی کا پہلا اجلاس آج   نو منتخب ارکا ن اسمبلی حلف اٹھائیں گے

گلگت (اے پی پی)گلگت بلتستان اسمبلی سیکرٹر یٹ نے گلگت بلتستان اسمبلی کا پہلا اجلاس آج طلب کرنے کے لئے سمری ارسال کر دی ہے ۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔پہلے اجلاس میں عام انتخابات میں منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ۔ حلف برداری کے بعد اسمبلی کے آئندہ پارلیمانی امور، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سمیت دیگر آئینی و قانونی مراحل کیلئے راہ ہموار ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں