ایس آئی ایف سی معاونت سے ویلیو ایڈڈ برآمدات میں اضافہ

ایس آئی ایف سی معاونت سے ویلیو ایڈڈ برآمدات میں اضافہ

پی ایم ڈی سی کا 200 ملین ڈالر معاہدہ، پنک سالٹ برآمدات بڑھانے کی کوشش چلغوزہ دیگر خشک میوہ جات کی ویلیو ایڈیشن سے 500 ملین ڈالر سالانہ برآمدات کا ہدف

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) ایس آئی ایف سی کی تین سالہ کارکردگی اور معاونت کے نتیجے میں خام وسائل کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ پی ایم ڈی سی نے پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن اور برآمدات بڑھانے کے لیے امریکی کمپنی ایم ایس سی آئی کے ساتھ 200 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے ۔ملائشیا سمیت دیگر ممالک کو حلال گوشت کی برآمدات میں اضافے کے لیے جدید سلاٹر ہاؤسز قائم کیے گئے ہیں۔

اسی طرح چین کی ایک کمپنی کے تعاون سے چلغوزہ اور دیگر خشک میوہ جات کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے سالانہ 500 ملین ڈالر برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مقامی سطح پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز اور سیمی کنڈکٹرز کی صنعت خود انحصاری اور برآمدات کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔ زرعی پیداوار میں بہتری کے باعث ویلیو ایڈڈ زرعی مصنوعات کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے برآمدات کے فروغ اور مقامی وسائل کی بہتر استعمال کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں