پاکستان نے سفارتی میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان نے سفارتی میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

ایران امریکا کشیدگی میں ثالثی نے دنیابھرمیں پاکستان کو نئی پہچان دلا دی جی7سمٹ میں مودی ٹرمپ ملاقات صرف مصافحہ تک محدود رہی ، امریکی میڈیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان نے سفارتی میدان میں بھی بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارت کئی سال تک پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش کرتا رہا۔معرکہ حق میں بھارت کیخلاف دفاعی کامیابی اورایران امریکا کشیدگی میں نتیجہ خیزثالثی نے دنیابھرمیں پاکستان کو ایک نئی پہچان دلا دی۔امریکی میڈیا کے مطابق بھارت واشنگٹن سے تعلقات بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف جبکہ پاکستان پہلے ہی اپنا سفارتی لوہا منوا چکاہے ۔

جی7سمٹ میں امریکی صدراوربھارتی وزیراعظم کی ملاقات روایتی گرمجوشی کے بجائے صرف مصافحہ تک محدود رہی، فوکس نیوز کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات بظاہرتودوستانہ تھی مگراس کے تناظرمیں کشیدگی نمایاں تھی ۔بھارتی صحافی سریند ساگر کا کہنا تھا کہ بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا اب امن کیلئے بھارت کے بجائے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے جو مودی کی ناکامی ہے ،معروف بھارتی تجزیہ کار آنند رنگناتھن نے بھارتی سفارتکاری کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوشش کررہا ہے کہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے اس کیلئے بھارت کو اپنی پالیسی تبدیل کرنیکی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں