ایران امریکا مذاکرات، قطر پیسے دکھا کر اہمیت بڑھانا چاہتا
اگلے 60دن اپ اینڈ ڈاؤن رہے گا، ہر روز کوئی نئی ڈویلپمنٹ ہو گی مسائل آسانی سے حل ہونیوالے نہیں،آج کی بات سیٹھی کیساتھ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایران امریکا سے متعلق صورتحال غیر یقینی ہے ،میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ کوئی سیٹل منٹ نہیں ہو گی، اپ اینڈٖ ڈاؤن رہے گا، ہر دن کوئی نہ کوئی نئی ڈویلپمنٹ ہو گی، کوئی پیچھے ہٹ جائے گا ، کوئی آگے آجا ئے گا،ایرانیوں کو منانے کیلئے پھر لوگ بھاگیں گے ،اگلے 60 دن یہ سلسلہ چلے گا، اس کی وجہ اسرائیل ہے ،دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی پوری کوشش ہے اس کو ڈی ریل کیا جائے ،اب محسن نقوی تہران چلے گئے ہیں،ایک بات ایسی تھی جو درمیان میں چھپ گئی تھی، وہ یہ ہے کہ محسن نقوی کے جانے سے پہلے یہ خبریں ہیں کہ قطری وزیراعظم ایران کا چکر لگا رہے ہیں، وہ ایرانیوں کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں،قطر نے آخری وقت میں اپنا اثر ورسوخ دکھانا شروع کردیا۔
یہ خبریں ہیں کہ قطری وزیراعظم نے ایران کو قائل کرلیا کہ وہ سوئٹزر لینڈ جائیں،یہ بھی خبر ہے قطری وزیراعظم خود جارہے ہیں،اگر یہ خود جارہے ہیں تو پھر یہ قطر کی کوشش ہے کہ وہ اپنے نمبر لگوانا چاہتا ہے ، ،میراخیال ہے قطر والوں کی یہ کوشش رہی ہے کہ ہمارا بھی رول ہو،ایران بھی یہ سمجھتا ہے کہ آگے جو مذاکرات ہونے ہیں ان میں ایک اہم ایشو ہے وہ ہے پیسے کا، اس میں قطر بڑا کردار ادا کرسکتا ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ قطر والے پیسے دکھا کر اپنی اہمیت بڑھانا چاہتے ہیں،ایران کا قطر کی طرف جھکاؤ ہے ،ایران کو یقین دہانیاں دی جا رہی ہیں، جو یقین دہانیاں سٹیوکشنر اور وٹکوف نہیں دے سکتے وہ جے ڈی وینس دے سکتے ہیں ،یقین دہانی یہ ہو گی کہ اسرائیل اب سیز فائر کو نہیں توڑے گا، دوسری طرف اسرائیل ڈٹا ہوا ہے کہ ہم کارروائی کرتے رہیں گے ،ابھی تک یہ چیزیں چل رہی ہیں، مسائل آسانی سے حل ہونے والے نہیں ،اگر ایم او یو ہو گیا ہے تو اب بات شروع ہو جاتی، جے ڈی وینس کا آنا، ہماری طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کا جانا، قطری وزیراعظم کا وہاں پہنچنا،اس کا مطلب ہے ابھی بھی کئی ایشو رہتے ہیں۔