اسلام آباد :امریکی سفارتخانے کی دوطرفہ تعلقات بارے ویڈیو جاری
اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے اپنے آفیشل پیج پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں پاکستان ، امریکا تعلقات اور سفارتکاری کے مقاصد بیان کئے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر شیئرکردہ ویڈیو میں اسلام آباد تعینات امریکی ناظم الامور ڈی افیئرز نیٹلی اے بیکر نے ناظرین کو پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کے روزمرہ کاموں کا جائزہ لینے کی دعوت دی اور کہا کیا آپ جاننا چاہتے ہیں سفارتکاری کے پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے ؟ ، پاکستانی عوام کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ امریکی سفارتکار تجارت کو آگے بڑھا کر نوجوانوں کیلئے مواقع بڑھا کر دیرپا روابط استوار کر کے تعلقات کو کیسے مضبوط بنا رہے ہیں۔