سمارٹ سیف سٹیز پروگرام ،تلہ گنگ ایک بار پھر نظر انداز

سمارٹ سیف سٹیز پروگرام ،تلہ گنگ ایک بار پھر نظر انداز

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال ،مری کیلئے 80 کروڑکے فنڈز کی منظوری انتہائی اہم سکیم کا کل تخمینہ لاگت 2ارب 21کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد

 راولپنڈی(زاہداعوان سے )پنجاب کے نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام(اے ڈی پی)میں راولپنڈی ڈویژن کے پانچ اضلاع کے لئے سمارٹ سیف سٹیز پروگرام کے تحت اربوں کے فنڈز کی فراہمی، تاہم ضلع تلہ گنگ کو ایک بار پھر مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ''چیف منسٹر سمارٹ سیف سٹیز،سی ایم تحصیل پراجیکٹ''کے تحت راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور مری کے لئے نئے مالی سال 2026-27 کے دوران مجموعی طور پر 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ، اس انتہائی اہم سکیم کی کل تخمینہ لاگت 2 ارب 21 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد ہے ، جس پر جون تک 58 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جا چکی ہے ، درمیانی مدت کے ترقیاتی فریم ورک کے تحت مالی سال 2027-28 کے لئے 41 کروڑ 49 لاکھ روپے اور مالی سال 2028-29 کے لئے بھی 41 کروڑ 49 لاکھ روپے کی پروجیکشن رکھی گئی ہے تاکہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے ۔ لیکن ان تمام تر سکیورٹی اور ڈیجیٹل نگرانی کے جدید اقدامات میں راولپنڈی ڈویژن کے چھٹے ضلع تلہ گنگ کا کوئی ذکر نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں