بلوچستان :احتجاجی تحریک میں شرکت پر 32اساتذہ اور ملازمین معطل ،انکوائری کا حکم
کوئٹہ(این این آئی )محکمہ تعلیم بلوچستان نے بجٹ اجلاس کے روز بلوچستان گرینڈ الائنس کی احتجاجی تحریک میں شرکت اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر کرنے کے الزام میں صوبے بھر کے مجموعی طور پر 32 اساتذہ اور ملازمین کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف مزید انکوائری کا حکم دے دیا۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق معطل اساتذہ اور ملازمین کا تعلق جھل مگسی، کچھی، کوئٹہ، ژوب، لورالائی، پشین سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے ہے ۔