ایران امریکا معاہدہ :مقبوضہ کشمیر کے شہری کا پاکستا ن کی عسکری قیادت کو خراجِ تحسین
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہری کا پاکستان کی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار،ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ میں پاکستا ن کی عسکری قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔
لال چوک سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری شہری نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی عسکری قیادت کے لئے نیک تمنائوں اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کی عسکری قیادت نے اہم کردار ادا کیا، جس پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔شہری نے اپنے بیان میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ یہ تنظیم بھارتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔