ازبکستان ، پاکستان کااہم شراکت دار
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ۔۔۔
روسی زبان سیکھنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ و محققین کے لیے ازبکستان ایک اہم منزل ثابت ہو سکتا ہے، یہ بات انہوں نے جمہوریہ ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائیف سے ملاقات کے دوران کہی۔ احسن اقبال نے ازبکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے اسے وسطی ایشیا میں پاکستان کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک قرار دیا۔کراچی سے ازبکستان کے اہم شہروں کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔