خیرپور کے سہتو-1 ایکسپلورٹری کنویں سے گیس پیداوار شروع

خیرپور کے سہتو-1 ایکسپلورٹری کنویں سے گیس پیداوار شروع

یومیہ 6ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا ، صلاحیت بڑھانے کیلئے توسیعی منصوبے جاری او جی ڈی سی ایل نے کنویں سے گیس کی دریافت کا اعلان 26 مارچ 2026 کو کیا تھا

 اسلام آباد (نامہ نگار)او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع کھواڑی ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت سہتو-1 ایکسپلورٹری کنویں سے گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع کر دی ہے ۔ سہتو-1 کنویں سے گیس کی دریافت کا اعلان 26 مارچ 2026 کو کیا گیا تھا۔ مذکورہ کنواں اس وقت یومیہ 6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کر رہا ہے جبکہ پیداواری صلاحیت میں مزید اضافے کے لیے توسیعی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ دریافت شدہ گیس کو جلد تجارتی بنیادوں پر استعمال میں لانے کے لیے او جی ڈی سی ایل نے 6 انچ قطر اور 5 کلومیٹر طویل فلو لائن بچھائی ہے جو کنویں کو سلیمان گیدرنگ فیسلٹی سے منسلک کرتی ہے ۔ وہاں سے گیس مزید پراسیسنگ کے لیے سنجھورو پلانٹ منتقل کی جاتی ہے جہاں پراسیس ہونے کے بعد اسے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں