غیر ملکی وفد کی آمد:اسلام آباد ہائیکورٹ کی کازلسٹ منسوخ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )غیرملکی وفد کی آمد پرریڈزون کی بندش کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ گزشتہ روز بند رہی۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق کازلسٹ منسوخ اور افسروں و اہلکاروں کو ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کی گئی۔ اسلام آباد کی ضلعی عدالتیں کھلی رہیں ۔ سائلین، وکلاء اور عدالتی عملے کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے میں شدید مشکلات کے پیش نظر عدالتی کارروائی نہیں ہوئی، نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی کہ افسر اور اہلکار متعلقہ اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر سٹیشن نہیں چھوڑیں گے۔