قطر دھماکے میں 1پاکستانی جاں بحق 3 زخمی ہوئے :دفتر خارجہ

قطر دھماکے میں 1پاکستانی جاں بحق  3 زخمی ہوئے :دفتر خارجہ

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس کے اندر دھماکے میں ایک پاکستانی کے جاں بحق اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ قطر میں مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پاکستانی سمیت 15 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں