بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت ملنے کے باوجوداہلخانہ اڈیالہ جیل نہ پہنچے
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی سے خاندانی ملاقات کی اجازت ملنے کے باوجود ان کے اہلخانہ اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے حوالے سے بشریٰ بی بی کے اہلخانہ کو پیشگی طور پر آگاہ کر دیا گیا تھا، تاہم اطلاع ملنے کے باوجود وہ ملاقات کے لیے جیل نہ آئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ منگل کو بھی بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات سے متعلق مطلع کیا گیا تھا لیکن اس موقع پر بھی ہلخانہ جیل نہیں پہنچے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کی اجازت ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت کی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی، اس حوالے سے بشریٰ بی بی کے اہلخانہ یا ان کے نمائندوں کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔