وفاق ،سندھ کا سمندری آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون پر اتفاق

 وفاق ،سندھ کا سمندری آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)) وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چودھری اور گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے سمندری آلودگی کے خاتمے اور ساحلی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لئے وفاقی و صوبائی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر بحری امور کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں کیا، ملاقات میں وفاق اور صوبائی سطح پر بہتر رابطہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ، دونوں رہنمائو ں نے ماحولیاتی نظم و نسق اور بحری پائیداری کے لئے ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا ، وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ کراچی کے آئندہ دورے کے دوران میرین پولیوشن کنٹرول بورڈ کا اجلاس طلب کریں گے ، جس میں جاری اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور ساحلی آلودگی و ماحولیاتی انحطاط سے متعلق انہیں بریفنگ دیں گے ، محمد جنید انوار چودھری نے کہا کہ سمندری کچرا ماحولیاتی نظام، ماہی گیری اور ساحلی آبادیوں کے لئے سنگین خطرہ ہے ، اس لئے کچرے کے نظام کو بہتر بنانے اور آلودگی کا منبع پر کم کرنے کے لئے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں