پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید نیچے آئینگی:رانا ثنا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں  مزید نیچے آئینگی:رانا ثنا

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ پٹرولیم قیمتوں کے معاملے پر وزیراعظم نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے ،پٹرولیم قیمتیں ابھی مزید نیچے آئیں گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ایران اور اسرائیل جنگ کی وجہ سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہوا ، حکومت نے بحرانی کیفیت میں ہفتہ وار ہر جمعے کو پٹرولیم قیمتوں کے تعین کا فیصلہ کیا ۔سٹاک کو برقرار رکھنے کیلئے زائد قیمتوں پر تیل خریدنا پڑا۔ اس وقت بھی پروپیگنڈا کیا گیا کہ آئل کمپنیوں نے اربوں روپے منافع کما یا ۔ آج تھوڑا فائدہ ہوتا ہے تو کل کو نقصان بھی ہوتا ہے ، کمپنیوں کو پٹرولیم قیمتوں پر جیسے فائدہ ہواتو اب وہ تھوڑا واپس بھی کرنا ہوگا۔ سسٹم کے تحت کام ہوتا ہے ، اسے ڈسٹرب کرینگے تو مشکلات پیش آئیں گی۔ یہ بھی دیکھا جائیگا کہ کمپنیوں کو کتنا فائدہ پہنچا، اگر اب انکو نقصان اٹھانا ہے ، تو اٹھانا چاہیے ۔ اگر بہت زیادہ بوجھ پڑ رہا ہے تو حکومت کمپنیوں کا بھی خیال رکھے گی تاہم انہوں نے واضح کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کا کوئی بحران پیدا کیا گیا تو پھر کمپنیوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں