کاہنہ:2کزنز سمیت 6بچوں کی نماز جنازہ ادا
لاہور (کرائم رپورٹر ) کاہنہ کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے 7 سالہ دعا اور 9 سالہ علی، جو آپس میں کزنز تھے ، کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔۔۔
دونوں بچوں کے جنازے ایک ہی گھر سے اٹھنے پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے اور ہر طرف کہرام مچ گیا جبکہ نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سوگ کا سماں رہا۔اسکے علاوہ مزید 4 بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں کو کاہنہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔