ہرنائی:مسلح افراد نے 6 مزدوراغوا کرلیے

 ہرنائی:مسلح افراد نے  6 مزدوراغوا کرلیے

کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زرغون غر سے مسلح افراد نے چھ مزدوروں کواغوا کرلیا ،مزدور زرغون غر کے مقامی اور نجی گیس کمپنی کے ملازم ہیں۔

 پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے علاقے زرغون غر شعبان میں مسلح افراد نجی گیس کمپنی کے چھ مزدور جلات خان، محمد ہاشم ،کمال خان ، جہانگیر خان ، محمد عظیم اور روزے خان ولد فضل خان کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔پولیس حکام کے مطابق اغوا کئے گئے مزدور زرغون غر کے مقامی ہیں اور دمڑ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں