وفاقی آئینی عدالت ہر ماہ کوئٹہ میں مقدمات سنے گی :جسٹس روزی

وفاقی آئینی عدالت ہر ماہ کوئٹہ میں مقدمات سنے گی :جسٹس روزی

کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کا آغاز ہو چکا ہے :وکلا تقریب سے خطاب

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے جج جسٹس روزی خان بڑیچ نے کہا کہ عوام کو بروقت، سستا اور آسان انصاف فراہم کرنے کے لیے وفاقی آئینی عدالت کی کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ ججز ہر ماہ بلوچستان آکر مقدمات کی سماعت کریں گے تاکہ سائلین کو اسلام آباد کے مہنگے اور طویل سفر سے نجات مل سکے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے اعزاز میں منعقدہ ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں