پشاور:کے پی کابینہ کااجلاس ،شہداکے ورثاکیلئے سکسیشن سرٹیفکیٹس کی فیس معاف
پشاور (این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ، کابینہ نے خیبرپختونخوا لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹس رولز 2021 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔۔۔
جس کی منظوری سے شہدا کے ورثا کیلئے لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اور سکسیشن سرٹیفکیٹس کے حصول پر تمام مقررہ فیس مکمل طور پر معاف کر دی گئی ہے ۔صوبائی کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے جاری بیان میں کہا کہ اس سہولت سے مسلح افواج، پولیس، نیم فوجی دستوں، دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے سرکاری ملازمین اور دہشت گردی یا مسلح تصادم میں شہید ہونے والے شہریوں کے ورثا مستفید ہوں گے۔